• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ جیو کی آزاد میڈیا پالیسی حکومت کو ہضم نہیں ہورہی ، مولانا حیدری

قلات(نمائندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ نہ تجربہ کار حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہےاور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے تمام ذمہ داری سابق حکومتوں کے کھاتے میں ڈال رہی ہے موجودہ حکومت کے دورمیں کرپشن میں بہت زیادہ ہوئی ہے مگرنیب حکومت کی کرپشن پر آنکھیں بندکرکے حکومتی ایماء پر اپوزیشن کو نشانہ بنارہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہ ولی اللہ میں میڈیا کے نمائندوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے میڈیا گروپ کے مالک میرشکیل الرحمن کی پانچ ماہ سے گرفتاری اس بات کی ثبوت ہے کہ جنگ جیو کی آزاد میڈیا پالیسی عمران نیازی کو ہضم نہیں ہورہی ہے اور یہ میڈیا عمران نیازی کی جھوٹی حمایت کے بجائے حق اورسچ اورآزادی صحافت پر گامزن ہوکرحکومت کی سیاہ کارناموں کو پاکستانی عوام اوربین الاقوامی دنیا میں اجاگرکررہا ہےمیر شکیل الرحمٰن کو ناکردہ جرم کی سزا آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش ہے۔

تازہ ترین