• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیوں کی آپس میں شادی کا معاملہ طلاق نامہ مسترد ،دولہا کے وارنٹ جاری

راولپنڈی(این این آئی)عدالت نے لڑکی کی لڑکی سے شادی کیس میں دولہا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے طلاق نامہ بھی مسترد کردیا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لڑکی کی لڑکی سے شادی اسکینڈل کی سماعت ہوئی، ہائی کورٹ نے مبینہ دلہا علی آکاش اور دلہن کی عدم حاضری پر سخت اظہار برہمی کیا۔دلہا کے وکیل نے کہا کہ وہ علی آکاش بیمار ہے اس لیے نہیں آسکا۔ ہائی کورٹ نے مبینہ دلہا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ ایس ایچ او ٹیکسلا اور ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن لاہور کو دولہا کو گرفتار کرکے (آج) بدھ کو 5اگست پیش کرنیکا حکم دیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ بدھ کو دولہا پیش نہ ہوا تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں گے۔ عدالت نے مبینہ طلاق نامہ بھی مسترد کرتے ہوئے سماعت بدھ 5 اگست تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین