• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکہ نے منگل کو ایک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے،اے ایف پی کے مطابق امریکی فضائیہ کاکہنا ہے کہ ائیربون کمانڈ سینٹر کی ہدایت پر منگل کو ایک غیر مسلح منٹ مین تھری بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔یہ میزائل صبح کے 12بجکر 21 منٹ پر کیلی فورنیا کے فضائی اڈے سے داغا گیا،جس نے مارشل جزیرے میں لینڈنگ سے پہلے بحیر اوقیانوس کے اوپر 6 ہزار 700 کلومیٹر کا سفر طے کیا،کمانڈر 576 فلیٹ کے کرنل کولبرٹ نے کہا کہ منٹ مین تھری 50 سال پرانا ہے اور اس کے مسلسل تجربات جاری ہیں اور یہ ضروری بھی ہیں۔امریکی فضائیہ نے مزید کہا کہ یہ خطے میں ہونے والے تنائو یا کسی ردعمل کا جواب نہیں ہیں۔

تازہ ترین