• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رام مندرکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب خدشات کا شکار، مہورت کے وقت پر تضاد

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)بھارت میں بابری مسجد کی جگہ رام مندرکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب خدشات اور وسوسوں کا شکاردکھائی دے رہی ہے، رام مندر کی مہورت کے وقت پر تضاد سامنے آرہے ہیں۔کانگریس کے رکن پارلیمان دگ وجے سنگھ نے وزیر اعظم مودی کے نام ایک بیان میں کہا”مودی جی، آپ مزید کتنے لوگوں کو سنگ بنیاد کے لیے ہسپتال بھیجنا چاہتے ہیں؟ وزیر داخلہ امیت شاہ بھی مدعو تھے لیکن وہ کورونا کا شکار ہوجانے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ رام مندر کے سب سے بڑے پجاری مہنت ستیندر ناتھ کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ ان کے ایک شاگرد پردیپ داس کے علاوہ سکیورٹی پر تعینات سولہ اہلکار بھی پچھلے دنوں کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ اب ستیندر ناتھ کے دوسرے شاگرد سنتوش پوجا کرائیں گے۔

تازہ ترین