• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ کا سی ڈی اے کو قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن لینے کا حکم

اسلام آباد (رانا غلام قادر) وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لے اور قانون کی عمل درای کو یقینی بنائے۔ گرین ایریاز میں تجاوزات کو چیک کیا جائے اور سرکاری اراضی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ یہ ہدایت کابینہ ڈویژن کی جانب سے بھیجے گئے تحریری منٹس میں دی گئی ہے۔ کابینہ نے ہدایت کی ہے کہ مارگلہ روڈ اسلام آباد پر پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی جانب سے کی گئی تجاوزات اور سی ڈی اے کی جانب سے کئے گئے اقدمات کی رپورٹ جمع کرائی جائے۔ یہ ہدایت وفاقی کابینہ کے 27 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کی ایک سمری زیر بحث آئی تھی جو واٹر سپورٹس سنٹر اور نیول سیلنگ اینڈ روئنگ کلب راول ڈیم اسلام آباد سے متعلق تھی۔ وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ اس ایشو سے متعلق تمام متعلقہ دستاویز بشمول بلڈن قوانین‘ اراضی کے استعمال کے قوانین اور دیگر قابل عمل قوانین سے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔

تازہ ترین