• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری37 تولے زیورات، کرنسی اور 8 گاڑیوں و موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں،چارموٹرسائیکلوں،طلائی زیورات، موبائل فونزاورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی گاڑی اڑا لی گئی۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ سے ایک موٹر سائیکل سوار کامران سے موبائل مالیتی 60ہزار روپے چھین کر فرار ہو گیا ۔تھانہ ائرپورٹ کوحسنین نے بتایاکہ بنارس کالونی میں اس کا موبائل مالیتی ایک لاکھ 30ہزار روپے چوری ہو گیا ۔تھانہ روات کو ملک وقار سکندر نے بتایا کہ ہماری عدم موجودگی میں چور بیڈروم کی کھڑکی توڑ کرگھر میں سے 5تولے طلائی زیورات اور65ہزار روپے مالیتی بانڈز اور 7000روپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ روات کو ڈاکٹرشکیلہ نے بتایاکہ چوران کے گھرکے تالے توڑکر ایک لاکھ 70ہزارروپے، 11سوسعودی ریال اور لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ روات کو عمارنعیم نے بتایاکہ چوران کی غیر موجودگی میں گھر سے 27 تولے طلائی زیورات اور 80ہزار روپے کے پرائزبانڈ اورسی سی ٹی وی سسٹم کا ریکارڈ نگ ڈی وی آربھی چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کو طاہر محمود نے بتایاکہ گھر کی دہلیز پر موٹرسائیکل سوار میری بیوی کا پرس چھین کرفرارہوگیا جس میں ساڑھے پانچ تولے زیورات اور 20 ہزار روپے ، اور شناختی کارڈ تھا ۔تھانہ سٹی کے علاقہ فوارہ چوک سے شاہدندیم کی کار نمبریوسی 060،تھانہ ائرپورٹ کوعمران نے بتایاکہ 2 موٹر سائیکل ڈھوک گنگال میں اسلحہ کی نوک پر اس کے بھائی سے 30ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ سول لائنزکو ڈاکٹربابرنے بتایاکہ ہارلے سٹریٹ میں ان کے کلینک سے چور 5لاکھ روپے کاسامان چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صادق آبادکو حفیظ نے بتایاکہ 2ملزم جو موٹر سائیکل پر سوار تھے اس کا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ دریں اثناء تھا نہ انڈسڑیل ایریا کے علا قے آئی نائن فور میں عمر امین کی کار کے ایف 528 گھر کے با ہر سے چوری ہو گئی،تھا نہ کراچی کمپنی کے علا قے جی نائن مرکز میں سید اشعر سے دو افراد نے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین لیا ،لوہی بھیر پولیس نے مبین اکمل کی رپورٹ پر ندیم اور راحت کے خلاف 33 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
تازہ ترین