• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے خاتون او ربچی کی لاشیں برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں سے برآمد ہونے والی خاتون اور بچی کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔تھانہ صدربیرونی کی رنیال چوکی انچارج چودھری اویس اکرم نے بتایاکہ ڈھوک راجگان کے قریب مرغیوں کے ایک پرانے شیڈکے نزدیک ایک عورت کی لاش ملی جس کے سرپرچوٹ کانشان ہے اس کی عمرپچاس سے پچپن سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے جس نے پیلے رنگ کی پھول دارقمیض اورپیلی شلوارپہن رکھی تھی، رنگت سانولی ہے۔مذکورہ خاتون کاغذاوربوتلیں وغیرہ اکٹھی کرتی تھی بظاہرمعلوم ہوتاہے کہ وہ غیرآبادشیڈکی چھت سے نیچے گری اورسرپرلگنے والی چوٹ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدلاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوادی۔ دریں اثناء نومولودبچی کی ڈیڈباڈی ہسپتال منتقل کردی گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ویسٹریج کے علاقے سے منگل کو تین دن کی بچی مردہ حالت میں ملی جسے پولیس نےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا۔
تازہ ترین