• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم شہد اپولیس ،سنی اتحاد کونسل کی قرآن خوانی ،دعائیں

لاہور(کرائم رپورٹرسے،کرائم رپورٹر،وقائع نگار خصوصی )ملک بھر میں یوم شہدا ء پولیس منایا گیا،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل نے ملک بھر میں پولیس کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم شہداءپولیس منایا ۔سنڑل پولیس آفس ریلوے لاہور میں تقریب ہوئی جس میں ریلوے پولیس شہداء کے ورثاء کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کے 33جوانوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں جام شہادت نوش کیا اورہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کر کے محکمہ اور ملک کا وقار بلند کیا ہے ۔ سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید نے یادگار شہدا ء پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ پر سلامی دی اس موقعہ پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، اس موقعہ پر سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے لاہور پولیس کے 315 فرزند شہید ہوئے، ڈ ی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس فورس کا امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کو شکست دینے میں شاندار کردار رہا ہے۔ کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی زیرِنگرانی ٹریننگ کالج شیخوپور ہ میں یومِ شہداء پولیس کے دن مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔تقریبات کا آغاز یادگارِ شہداء پر موٹروے پولیس کے چاق وچوبند دستے کی سلامی سے کیا گیا۔یوم شہدا پولیس کے موقع پر پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی میں شہدا ء کیلئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا،سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر تمام ٹریفک سیکٹرز میں شہداءپولیس کے بلند درجات کیلئے دعائیں اور ر ٹریفک پولیس لائنز مناواں میں بھی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس حوالے سے سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ عظیم قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔
تازہ ترین