• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیاد اسلام بل پرمتفقہ موقف کیلئے اے پی سی 9اگست کوہوگی ،عبدالروف فاروقی

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پنجاب اسمبلی میں بنیاد اسلام بل پر اہل سنت کی جانب سے متفقہ مو قف طے کرنے کے لیے جمعیت علماءاسلام پاکستان (س) کی دعوت پر اے پی سی 9اگست بروز اتوار بعد نماز ظہرمرکزی دفتر مجلس احرار اسلام پاکستان نیو مسلم ٹاو ن لاہور میں ہو گی ۔مولانا عبدالرو ف فاروقی نے کہا کہ لیاقت بلوچ ،مولانا محمداحمد لدھیانوی ،قاری محمدزوار بہادر ، ڈاکٹر عتیق الرحمن ،ابتسام الٰہی ظہیر ،سید محمد کفیل بخاری ، حافظ عبد الغفار روپڑی اور کئی دیگر رہنماو ں نے اے پی سی کی دعوت قبول کر لی ہے ۔
تازہ ترین