• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی نرسنگ پنجاب نے ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کی عیادت کی

لاہور(خصوصی نمائندہ) ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کوثر پروین نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج لاہور جنرل ہسپتال کی ڈپٹی نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رقیہ بانو کی عیادت کی انہیں گلدستہ پیش کیا اور اُن کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔کنٹرولر نرسنگ پنجاب ساجدہ ظہور، سابق پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ عشرت اسحاق بھی اس موقع پر موجود تھیں۔رقیہ بانو دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، ڈاکٹروں نے اُن کے لئے اینجیو گرافی تجویز کی ہے۔ ڈی جی نرسنگ نے پی آئی سی کی نرسنگ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ رقیہ بانو کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔
تازہ ترین