• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کی آواز دبانا بھارت کی خام خیالی ہے‘حسنین ہاشمی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ کشمیر میں مظالم کرکے انہیں اپنے ساتھ ملا لے گا 72سال سے کشمیریوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور آئندہ بھی دیں گے ،پاکستان اور بلوچستان کے عوام کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہیں آج یوم استحصال پر پوری قوم کشمیریوں سے یکجہتی کا پیغام دے گی ، اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ بھارت اب ایک انتہا پسند ریاست میں تبدیل ہوچکا جو زبردستی کشمیر کو اپنا حصہ بنانا چاہتا ہے لیکن وہ شاید بھول گیا تھا کہ کشمیریوں کی آواز کو دبانا یا انہیں اپنا حصہ بنانا ناممکن ہے ایک سال جاری غیر انسانی سلوک پر اب دنیا نے بھی جان لیا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں اور نہ ہی کشمیری عوام ہندوستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف وزریاں جاری ہیں ایک سال سے کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا اور لڑتا رہے گا آج ہم دنیا بھر کو یوم استحصال منا کر پیغام دیں گے کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہے وہ دن دور نہیں جب ہماری منزل سرینگر ہوگی ۔
تازہ ترین