• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کو بیچنے والے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں‘ انجینئر عثمان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء سلام کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انجینئر حاجی عثمان بادینی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عید کے اجتماعات پر پابندی ،مسلسل کرفیو اور مظلوم کشمیریوں پر مظالم انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے‘اقوام عالم نے مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ۔حکومت نے کشمیر کا سودا کرلیا اب مگرمچھ کے آنسو بہارہی ہے ایک منٹ کی خاموشی کشمیریوں کے ساتھ مذاق ہے۔ کشمیر پر قبضہ بھارت کی خام خیالی ہے۔ پوری قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے۔یوم استحصال پردنیا کو اظہاریکجہتی کا پیغام دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیرمیں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف وزریاں جاری ہیں کشمیر کو بھارت نے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا۔ جمعیت نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ،جمعیت دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل370کے تحت کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی دراصل متعصب ہند و ریاست کی تشکیل کی جانب پیش قدمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کوبیچنے والے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے انسانی حقوق کا ھنڈورا پیٹ رہے ہیں۔
تازہ ترین