• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد اسماعیل کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، رشید ناصر

کوئٹہ ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر نے کہا ہے کہ محمد اسماعیل کا دن دہاڑے قتل قابل مذمت ہے،ڈاکووں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیولر اسماعیل کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پر گفتگو میں کیا۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈکیتی اورچوری کی واردتوں کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے ،جب کوئٹہ شہر میں ڈاکو تاجر کوقتل کردیتے ہیں اور قاتل گرفتار نہیں ہوتے تو پھر کوئٹہ کے گردونواح اور دوسرے اضلاع میں امن وامان کی صورتحال کیا ہوگی ۔ حکومت ڈاکوؤں اور قاتلوں کے سامنے بے بس ہو گئی۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں بدامنی حکومتی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ عوام کی جان مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہید محمد اسماعیل کے قاتلوں کوگرفتار کیا جائے تاکہ عوام میں احساس تحفظ پیدا ہو ۔
تازہ ترین