• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک منٹ کی خاموشی کشمیری عوام کے ساتھ ڈرامہ ہے،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان بار کونسل نے 5 اگست کو ملک بھر میں ایک منٹ خاموشی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے اس عمل کو حکمرانوں کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ مذاق منافقت اور ان کی تحریک سے روگردانی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس کی آزادی کیلئے کشمیریوں پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں ہیں،ب ایک بیان میں کہا گیا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکمران کشمیر کاز کو چھوڑ چکے ہیں اور حیلے بہانے کرکے کشمیری عوام کے ساتھ غداری کر رہے ہیں،بیان میں کہا کہ کشمیر کی آزادی کے نام پر گزشتہ 77 سال سے ملکی بجٹ کی 80 فیصد سے زائد رقم دفاع پر خرچ ہوئی ہے اور ہر سال بجٹ میں اضافہ کیا جاتا ہے اگر ایک منٹ کی خاموشی سے کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑنی ہے تو پاکستان کے عوام حق بجانب ہیں کہ وہ ملکی دفاع کے نام پر اربوں کھربوں روپے خرچ ہونے کا حساب بھی ہونا چاہئے۔ بلوچستان بار کونسل 5 اگست کو ایک منٹ کی خاموشی کو کشمیری عوام کے ساتھ ڈرامہ کے سوا کچھ نہیں سمجھتی اور اسے مسترد کرتی ہے ، سلیکٹڈ حکومت نے کشمیر کو سرینگر تک محدود کرکے پاکستانی عوام اور امت مسلمہ کے سر شرم سے جھکا دئیے۔
تازہ ترین