• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی اسمگلنگ کے نا م سے قائم ادارے احتجاج پر مجبور کررہے ہیں ،بلوچستان بس ٹرانسپورٹرز

کوئٹہ (پ ر)مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹرز کےمرکزی رہنمائوں میر محمودخان بادینی حاجی عبدالمالک محمدحسنی خدائےدادشاہوانی طاہرخان محمدحسنی اور حاجی میراسمالانی نےکہاہےکہ ٹرانسپورٹز12اگست سے کوئٹہ اوردیگرعلاقوں سے کوچزنہ چلانے کے اپنے اعلان سےمتعلق پرعزم ہیں۔ہم ٹرانسپورٹ کی صنعت کوعزت کےساتھ جاری رکھناچاہتےہیں لیکن اینٹی ا سمگلنگ کےنام سے قائم ادارے اور متعلقہ حکام ہمیں احتجاج پر مجبورکیےہوئےہیں۔وہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی بجائےٹرانسپورٹرز کو احتجاج پر مجبور کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام مسائل و مشکلات کازمہ دار بلوچستان میں تعینات کسٹمز کے بیوروکریٹ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم بلوچستان کے ٹرانسپورٹرزتمام لا اینڈ فورسز قانون نافذکرنےوالےتمام اداروں کی قدر کرتےہیں چیئرمین ایف بی آر وفاقی وزارت داخلہ گورنر وزیراعلیٰ بلوچستان کمانڈرسدرن کمانڈ،آئی جی ایف سی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان ہوم سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کرتےہیں کہ وہ معاملے کانوٹس لیں۔ ٹرانسپورٹرز اورپسماندہ سرحدی علاقوں مکران و رخشان کےعوام کوبےروزگار ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت ان علاقوں کےلوگوںکورائلٹی تو دورکی بات ہےملازمت تک نہیں دیتی تو ایسی صورتحال میںسرحدی اضلاع کےبےروزگار نوجوانوں کواپنی مددآپ کے تحت محنت مزدو ری اور محدودپیمانے پرایشیائے خوردونوش کے نقل و عمل کی تواجازت دی جائے۔
تازہ ترین