• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں پر بھارتی تسلط‘اقوام عالم کا چہرہ عیاں ہوگیا‘ ن لیگ

کوئٹہ (پ ر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال آغا،عمر شاہ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ،صدر تحصیل نانا صاحب میروائس کاکڑاورنثار اچکزئی نے کہا ہے کہ 5اگست یوم استحصال کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کے طور پر منایا جائے گا ۔گزشتہ سال آج کے دن بھارت نے آرٹیکل 370کے ذریعے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرکے وہاں کی مسلم آبادی پر جبری تسلط قائم کیا اس سلسلے میں انسانی حقوق کے علمبرداروں اور اقوام متحدہ کا چہرہ عیاں ہوگیا۔بھارت کی جانب سے ایک سال سے کشمیریوں کو یرغمال بنا کر ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں آج یوم استحصال پر پوری قوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکرے گی۔
تازہ ترین