• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندی کے باعث سری پائےکے نرخوں میں ہوشربا اضافہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر میں کھلے عام سری پائے کی تیاری پر پابندی کے باعث ان کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، مقامی انتظامیہ نے عید قربان کے دنوں میں سرعام سری پائے جلانے پر پابندی عائد کی ہوئی تھی جس پر گھروں میں عارضی بھٹیاں لگا کر سری پائے جلانے کا کام کیا گیا، پابندی کے باعث سری پائے تیار کرنے والوں نے نرخ بڑھادیئے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔
تازہ ترین