• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کا ملازمین کے حقوق کیلئے جاری تحریک کی حمایت کا اعلان

پشاور(وقائع نگار) پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین سی اینڈ ڈبلیو نے آل ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کی ملازمین کے حقوق کیلئے جاری تحریک کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے اور کونسل کے تمام پروگراموں میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے یونین کے صدر ملک نثار خان، سینئر نائب صدر مومن خان، جنرل سیکرٹری عبدالسلام، چیئرمین حبیب اللہ عمرزئی ، اعجاز احمد اور عبدالرحمان و دیگر نے کہا کہ حکومت ملازمین کا معاشی قتل بند کرے بٹ خیلہ جلسہ میں بھر پور قوّت کا مظاہرہ کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین نے ملازمین کے ساتھ روا رکھے جانے والے ظالمانہ سلوک کے خلاف ملازمین کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حصولِ انصاف کے لیے آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس کے تحت بٹ خیلہ میں ہونے والے جلسہ میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا ہے صوبہ بھر سے پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے کارکنان بٹ خیلہ جلسہ میں بھر پور شرکت کریں گے۔
تازہ ترین