• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلنگ‘ ملزم کی درخواست ضمانت خارج‘ جیل رکھنے کے احکامات

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے لاکھوں روپے مالیت کے منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی جبکہ اسے جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے جسٹس روح الامین نے ملزم فلک نیاز ساکن مردان کی اپیل پر سماعت کی اس موقع پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل رب نواز خان بھی عدالت میں پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ وہ11جون 2020کو تھانہ ٹوپی صوابی کی حدود میں 7کلو 570گرام چرس اور2کلو150گرام افیون سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جو ملزم نے موٹرسائیکل کے خفیہ خانوں میں چھپارکھی تھی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کیا ملزم نے مقامی عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جو فاضل جسٹس نے مسترد کردی۔
تازہ ترین