• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہیں، جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایسا ہی حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک سرمئی رنگ کی کار گیس اسٹیشن کی جانب آرہی تھی کہ اس دوران پیچھے سے آتی سرخ رنگ کی بے قابوکار سرمئی کار سے ٹکراتی گیس اسٹیشن میں جاگھسی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ سرخ کار کے ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور گاڑی بے قابو ہوکر گیس اسٹیشن کے پمپ سے جا ٹکرائی۔

جس کے باعث پمپ میں آگ بھڑک اُٹھی، تاہم وہاں موجود اسٹیشن کے عملے نے بروقت کارروائی کر کے نہ صرف چند سیکنڈ میں آگ بجھادی بلکہ کئی قیمتی جانیں بچا لیں۔

تازہ ترین