• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کو کرنا ہے، خالد مقبول

ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کو کرنا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت کراچی میں یوم استحصال کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ بھارت میں مذہبی انتہا پسند مودی کو کامیاب کیا گیا اور یوں بھارت کی سکیولر حیثیت ختم ہوگئی۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ کی نسل پرست حکومت نے 15 سال اس شہر کے ساتھ جو کیا وہ کھلی دشمنی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جب فیصلے ووٹ سے نہ ہوں تو پھر روڈ پر ہوتے ہیں، ہم بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کے لیے 8 اگست کی بارشوں کے بعد بھرپور قوت سے باہر نکلیں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے جماعت اسلامی کی ریلی پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ حملہ جس نے بھی کیا اس کو بے نقاب کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر تاثر دے رہے ہیں کہ ایم کیو ایم کا میئر ناکام ہوگیا ہے جو کہ بلکل غلط ہے۔

تازہ ترین