• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب سے مسلم لیگ (ق) کے وفد کی ملاقات، اتحادی جماعت کے گلے شکوے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسپیکر اسمبلی پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی سربراہی میں مسلم لیگ (ق) کے وفد نے ملاقات کی جہاں لیگی وفد نے گلے شکوے کیے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ اور اتحادیوں کی ملاقات اسپیکر چیمبر میں ہوئی۔

اس ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے علاوہ مونس الہٰی اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے وزیرِاعلیٰ سے گلے شکوے کیے جس پر وزیراعلیٰ نے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات میں سیاسی منظر نامے اور اتحادیوں کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین