• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا کشمیریوں کا بلا خوف و خطر ایک باوقار زندگی گزارنے کیلئے پُرامن ماحول مانگنا غلط ہے؟فخر عالم

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان اور گلوکار فخر عالم نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مقبوضہ وادی کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وہاں کے لوگوں کے ذہنوں میں موجود سوالوں سے پردہ اٹھا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فخر عالم نے مقبوضہ وادی کی چند دلخراش تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں سوالیہ انداز اپنایا۔انہوں نے کہا کہ کیا کشمیریوں کا بلا خوف و خطر ایک باوقار زندگی گزارنے کیلئے پُرامن ماحول مانگنا غلط ہے؟انہوں نے لکھا کہ سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا سارے انسان برابر نہیں ہیں؟کیا غیر مسلح شہریوں کے پیلٹ گنوں کا نشانہ بنانا درست ہے؟فخر عالم نے یہ بھی لکھا کہ کیا غیر مسلح شہریوں کو ان کے اہل و عیال اور خاندان کے سامنے قتل کرنا درست ہے؟واضح رہے کہ پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں پھیلے پاکستانی آج کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ استحصالِ کشمیر منا رہے ہیں۔گزشتہ سال 5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے اور جموں و لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کی غیر قانونی کوشش کی تھی۔

تازہ ترین