• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراکشی پاپ اسٹار دونیا اور انکی بہن کو بلیک میلنگ کے الزام پر قید کی سزا

رباط(مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکاری کا ٹیلنٹ تلاش کرنے والے ٹی وی شو عرب آئیڈل کے پہلے سیزن سے شہرت پانے والی 28سالہ مراکشی پاپ اسٹار دونیا باتمہ اور ان کی بہن کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ ڈیلی اسٹار کے مطابق دونیا عرب آئیڈل کے پہلے سیزن میں دوسرے نمبر پر آئی تھیں۔ انہیں فائنل میں مصری حریف کارمین سلیمان نے شکست دی تھی۔ کچھ عرصے سے انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ کے دو جعلی اکاؤنٹس چلائے جا رہے تھے جن پر دیگر بڑی شوبز شخصیات کے متعلق چیزیں لیک کی جا رہی تھیں اور ان اکاؤنٹس کے ذریعے ان شخصیات کو بلیک میل کیا جا رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ اکاؤنٹس ’حمزہ مائی بے بی‘ کے نام سے بنائے گئے تھے۔ان کے متعلق جب تفتیشی و تحقیقاتی اداروں نے چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ یہ اکاؤنٹس دونیا اور ان کی بہن چلا رہی تھیں۔ اس پر ان دونوں گرفتار کرکے مراکش کے شہر میراکیش کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ مراکشی انسٹاگرام سٹار سکینہ جیناح وہ پہلی شخص تھیں جنہوں نے ان دونوں بہنوں پر الزام عائد کیا تھا کہ ’حمزہ مائی بے بی‘ نامی اکاؤنٹ وہ چلا رہی ہیں۔ ان پر الزامات ثابت ہونے کے بعد اب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے دونیا کو 8ماہ اور اس کی بہن کو ایک سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔

تازہ ترین