• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے نے برطانیہ کے لئے متبادل انتظامات کرلیے

پی آئی اے نے برطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر نے کے متبادل انتظامات کر لیے ہیں، پی آئی اے اور پرتگالی فضائی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پاگیا، پی آئی اے 14 اگست کو برطانیہ سے فضائی آپریشن شروع کرے گی۔

پی آئی اے کے مطابق تین سو سے زائد نشستوں والے جدید ایئر بس طیارے کے ذریعے برطانیہ کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی، برطانیہ آپریشن میں پی آئی اے کا سلاٹ اور کال سائن استعمال ہوگا۔

ایئر بس 330 میں اکانومی اور بزنس کلاس کی نشستیں ہیں، طیارے میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔

14 اگست کو پی کے 9702 مانچسٹر سے اسلام آبادجبکہ 15 اگست کو پی کے 9785 اسلام آباد سے لندن روانہ ہو گی۔

تازہ ترین