• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق

کراچی (ٹی وی رپورٹ، اسٹاف رپورٹر) ملک میں کوروناوائرس سے مزید 21 ؍افراد جاں بحق ہوگئے جسکے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6030 ہوگئی ہے جبکہ مزید 682؍ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 281528 تک جاپہنچی ہے۔

اس وقت صرف 20836؍ مریض زیر علاج ہیں جس میں 872؍ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کل 2043870؍ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 254286؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 بدھ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 682 کیسز اور 21 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 357 کیسز اور 14 ہلاکتیں، پنجاب سے 235 کیسز 4 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 35 کیسز اور 2 اموات، اسلام آباد 27 کیسز، گلگت 20 کیسز اور آزاد کشمیر سے 8 کیسز ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

بدھ کو سندھ سے کورونا کے مزید 357 کیسز اور 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے باعث جان کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 2245 ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 122737 ہے۔ 

صوبے میں اب تک 113996 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 

پنجاب سے بدھ کو کورونا کے 235 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

تازہ ترین