• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر قبضے کا دن، مودی نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی بنیاد رکھ دی

کشمیر پر قبضے کا دن، مودی نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی بنیاد رکھ دی


نئی دہلی (جنگ نیوز ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو لاک ڈائون لگا کر قبضہ کرنے کے دن ہی بھارتی شمالی شہر ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی زمین پر رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔

مندر کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر ایودھیا شہر کی کئی اہم سڑکوں کو رکاوٹیں اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا تھا جب کہ شہر میں بیشتر دکانیں اور کاروبار بھی بند رہا۔

مظاہروں ،احتجاج کے خوف سے ایودھیا شہر میں پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ نیم فوجی دستوں کے ہزاروں اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا۔

مودی نے بدھ کو مندر کا سنگِ بنیاد رکھنے سے قبل خصوصی پوجا بھی کی۔

اپنے خطاب میں مودی کا کہنا تھا کہ یہ مندر ہماری روایات کی نئی علامت ہو گا اور اس کی تعمیر سے ہماری عقیدت اور قومی جذبات کی بھی عکاسی ہو گی۔

بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں تعمیر کیے جانے والے اس مندر کا رقبہ تقریباً 84 ہزار اسکوائر فٹ ہوگا۔

تازہ ترین