بولٹن (ابرارحسین) بولٹن کونسل میں طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے کونسلر کو دوسری بار سوشل میڈیا پر برہمی کے بعد معطل کردیا گیا۔ جمعرات کی رات حکومت کے لاک ڈائون کے اقدامات بحال کرنے کے فوراً بعد ہٹن لاسٹک کے کنزرویٹو کونسلر باب ایلن نےفیس بک پر ایک تبصرہ کیا ان کے تبصرے سے پوری سیاہ فام اور اقلیتی نسلی برادری کو مورود الزام ٹھہرایا گیا ۔اس پوسٹ سے ان کے انتخابی حلقہ میں غم و غصہ پھیل گیا اس پوسٹ کے بارے میں کونسلرز کو بھی شکایت پر مبنی خطوط بھیجے گئے تھے غم و غصہ کا شکار افراد نے اس حقیقت کی نشاندہی کی ہےکہ سیاہ فام اور اقلیتی نسلی گروہوں کے بڑی تعداد میں لوگ اس وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے فوت ہوگئےہیں ۔کونسلر ایلن نے چینی باشندوں کو بھی نشانہ بنایا ہے اور اپنی ہی حکومت پر تنقید کی ہے۔ حکمران جماعت ٹوری انتظامیہ میں کونسلر مارٹن، کونسلر مدثر دین، لیڈر آف دی کونسل ڈیوڈ گرین ہالش، کونسلر سٹورٹ اسلم، کونسلر انڈی مورگن اور کونسلر والڈ نے انتظامیہ کے ایک اجلاس کے بعد کونسلر ایلن کو معطل کردیا۔ اس گروپ کے سیکرٹری کونسلر اسلم نے کہا ہے کہ بولٹن کونسل سے متعلق منتخب افسران کے ایک اجلاس کے بعد جمعہ کے روز اجلاس منعقد کیا گیا اور اس کے مندرجات کے سلسلے میں کونسلر ایلن کے خلاف باقاعدہ شکایات کا سلسلہ جاری رہا۔ فیس بک پرایک پوسٹ پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شکایات کے فوری اثرانداز ہونے کے بعد کونسلر ایلن کو گروپ سے معطل کردیا جائے گا اور 21دن کے بعد کنزرویٹو گروپ کا اجلاس ہوگا جہاں کونسلر ایلن کو اپنا معاملہ پیش کرنے کیلئے مدعو کیا جائے گا اس کے بعد اس فیصلے کی پیروی کی جائے گی کہ کنزرویٹو گروپ کے ووٹ کے ذریعہ اس بات کا یقین کیا جائے گا کہ مناسب اقدام کیا ہونا چاہئے۔