• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے کورسز، ڈپلومے تیار کرنے کیلئے ہاشو گروپ ایف ڈبلیو او سےتعاون کرے گا

اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) ایف ڈبلیو او اور ہاشو گروپ نے نوجوانوں کیلئے مہمان نوازی کے شعبے میں تعلیم کے منصوبوں او ترقی کے پروگراموں کو فروغ دینے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں ،ایف ڈبلیو او اور ہاشو گروپ کی میزبانی میں پاکستان کے پہلے ورچوئل مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی ، ڈائریکٹر آپریشنز ایف ڈبلیو او بریگیڈیئر غازی شمیل حیدر اور ہاشو گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر حسیب گردیزی نے معاہدے پر دستخط کیے.ہاشو گروپ ایف ڈبلیو او کے ساتھ نئے کورسز اور ڈپلومے تیار کرنے کے لئے تعاون کرے گا جو ایف ڈبلیو او کے تربیتی اداروں میں فراہم کیے جائیں گے، آن لائن ٹیلی مواصلات کی سہولت کے ذریعے تقریب میں شریک ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئرمین اور سی ای او مرتضیٰ ہاشوانی نے کہا کہʼʼمیں چیف آف آرمی سٹاف اور ڈی جی ایف ڈبلیو او کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ہاشو گروپ کو تعلیم کے لئے اپنے وژن میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا اور پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنایا۔دونوں تنظیموں کے مشترکہ طور پر چلائے جانے والے یہ پروگرام عملی طور پر تیار کئے جا ئیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ خصوصی اساتذہ کے ذریعہ پڑھائے جانے والے ان خصوصی ڈیزائن اور مسودہ تیار کردہ کورسز میں داخلہ لینے والے طلبا مہمان نوازی اور ہوٹل کے مختلف شعبوں کے علاوہ سیاحت، مصنوعی ذہانت، بلاکچین وغیرہ میں بھی اچھی ملازمت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ تعلیم کے شعبے کے علاوہ، دونوں تنظیمیں مشترکہ مفاد کے دیگر مواقع اور منصوبوں پر بھی تعاون کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین