اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) وفاقی حکومت نے وفاقی سیکرٹری تعلیم اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ڈاکٹر ساجد یوسفانی کو تبدیل کرکے ڈی جی سول سروسز اکیڈمی لا ہور تعینات کر دیا ہے۔ڈی جی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آ ف مینجمنٹ پشاور اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کی گریڈ 22 کی افسر مسز فرح حامد کو تبدیل کرکے نیا سیکرٹری وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت لگایا گیا ہے۔ ایئر وائس مارشل کاظم حماد کووزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹو تعینات کیا گیا ہے ۔پاک فضائیہ کے کاظم حماد کو دو سال کے عرصے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔