• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’یوم استحصال‘‘ جاپان اور ابوظہبی کے پاکستانی سفارتخانوں میں تقریبات

ٹوکیو، ابوظہبی( نمائندہ خصوصی ،عرفان صدیقی، جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 5؍ اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدام اور فوجی محاصرے کے 365؍ دن مکمل ہونے پر جاپاناور ابوظہبی سمیت کئی ملکوں میں پاکستانی سفارتخانے ’’یوم استحصال‘‘ کے حوالے سےتقریبات اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیروں امتیاز احمد، غلام دستگیر اور مقررین نے بھارتی اقدام کی مذمت اور کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کوآزادی کے حصول سے نہیں روک سکتی،مسئلہ کا حل نہیں نکالا گیا تو مسئلہ کشمیر خطے میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے،عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند اور مسئلہ کشمیر حل کرائے۔ تفصیلات کے مطابق سفیر پاکستان غلام دستگیر نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کشمیری عوام کو اپنی انصاف پسند جدوجہد جاری رکھنے اور آزادی کے حصول سے نہیں روک سکتی، 5؍ اگست 2020ء کو بابری مسجد کی تباہی کے دن کے طور پر منانے کا بھارتی فیصلہ فاسشٹ پالیسی اور انتہا پسندانہ ذہنی کیفیت کو ظاہر کرتا ہے، بھارت کے جابرانہ اقدامات اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری قابض افواج کے ذریعہ ریاستی سرپرستی میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے 5؍ اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدام اور فوجی محاصرے کے 365؍ دن مکمل ہونے پر سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی میں ’’یوم استحصال‘‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں کشمیریوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی برادری نے شرکت کی۔ تقریب میں ’’یوم استحصال‘‘ کے حوالے سے صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

تازہ ترین