• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن امتحان کاانعقاد کرکے پنجاب یونیورسٹی نے تاریخ رقم کردی ،وائس چانسلر

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بی اے بی ایس سی / ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ٹو کا پراکٹر بیسڈ آن لائن امتحان لیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، کنوینر آن لائن ٹیچنگ اینڈ ایگزامز کمیٹی ڈاکٹر کامران عابد، ڈاکٹر اظہر نعیم، ڈپٹی کنٹرولر رعنا قصر، محسن بلال اور دیگر حکام نے آن لائن امتحان کی مانیٹرنگ کے لئے قائم کئے گئے کنٹرول رومز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر پراکٹر بیسڈ آن لائن امتحان کا کامیاب انعقاد کر کے پنجاب یونیورسٹی نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔جس میں صوبہ بھر سے نرسنگ آفیسر زشریک ہوئیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ کوثر پروین41برس تک شعبہ نرسنگ سے وابستہ رہیں اور مختلف عہدوں پر فائز رہنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کے طور پر4سال تک اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔کوثر پروین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ سے وابستہ خواتین کو طبی میدان میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں منوانے کے لئے سخت محنت اور اعلیٰ تعلیم کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور نرسنگ کے شعبے میں طب سے وابستہ حصول علم کی کوئی حد نہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے توصیف خانم، رضیہ شمیم،نویدہ اسلم،شہناز ڈار، اسماء تاج،ساجدہ ظہور،کوثر تسنیم،ساجدہ پروین و دیگر مقررین نے ڈی جی این کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
تازہ ترین