• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی منصوبہ کی انوکھی پیش کش ،شہریوں کی لائنیں لگ گئی

پشاور (وقائع نگار ) بی آر ٹی کے سفر کے لئے مفت کارڈ کے حصول کے لئے سٹیشنوںپر پر لائنیں لگ گئی زوکا رڈ کے اجراءکے بعد شہریوں کی کاونٹر پر تانتا بندھ ہو گیا ہے ہشتنگری ، گلبہار ، فردوس ، سمیت ایک درجن سے زائد بی آر ٹی سٹیشنوں پر ایک لاکھ سے زائد زو کارڈ مفت تقسیم کئے جار ہے ہیں 100روپے کا ٹاپ اپ بیلنس دینے کا مرحلہ گزشتہ روز سے شروع ہوا تھا سٹیشنوں کے اندر مرد اور خواتین کی بڑی تعداد نے مفت کارڈ حاصل کئے یاد رہے کہ پشاور بی آر ٹی منصوبے کیلئے بنائی گئی ٹرانسپورٹ کمپنی ٹرانس پشاور نے شہریوں کیلئے انوکھی پیش کش متعارف کرائی جس میں ایک لاکھ شہریوں کو فری فیئر کارڈ ZUکارڈ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم مفت کارڈ حاصل کرنے کیلئے 100 روپے کا ٹاپ اپ اور بائیو میٹرک تصدیق کی شرائط عائد کی گئی ہے ٹرانس پشاور کی جانب سے فری کارڈ آفر کو پہلے آئے پہلے پائے کی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے جس میں پہلے ایک لاکھ افراد کو فری فئیر کارڈ دیا جائے گا جبکہ ایک بائیو میٹرک کی تصدیق پر ایک کارڈ حاصل کیا جا سکے گا۔
تازہ ترین