• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیراللہ بابر ہسپتال سے مرنے کے قریب مریضوں کو ایل آر ایچ ریفر کرنیکا انکشاف

پشاور (خصوصی نامہ نگار) نصیر اللہ بابر میموریل ہسپتال کوہاٹ روڈ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے گائنی ڈیپارٹمنٹ کو قریب الموت اور انتہائی شدید گانئی مریضوں کو ریفر کرنے کا انکشاف ہوا ہے جن کی جان بچانا انتہائی مشکل ہوتا ہے ایل آر ایچ کے گائنی اے یونٹ نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کرتے ہوئے مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہونے اور انہیں موت سے بچانے کے لئے معاملے کی انکوائری کی درخواست کر دی ہے۔ ریفر کی جانے والی اکثر مریضوں کی حالت قبل یا بعد از زچگی زیادہ خون بہنے سے انتہائی خراب ہوتی ہے اور وہ مرنے کے قریب ہوتی ہیں۔ ایل آر ایچ گائنی اے یونٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ رحیم کی جانب سے نصیراللہ بابر میموریل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو لکھے گئے خط کے مطابق قریب الموت اور انتہائی مس مینجمنٹ کی شکار مریضوں کو ایل آر ایچ گائنی ڈیپارٹمنٹ ریفر کیا جارہا ہے ، 29 جولائی کو 28 منیبہ کو لایا گیا جن سے بہت زیادہ خون بہا تھا حالت انتہائی خراب تھی اور داخلے کے پانچ منٹ بعد انتقال کر گئیں اسی طرح 24 جولائی کو شرافت نامی مریضہ کو بھی انتہائی خراب میں ایل آر ایچ لایا گیا لہٰذا معاملے کی انکوائری کی جائے تاکہ ایسی مریضوں کی حالت خراب نہ ہو اور ان کو موت سے بچایاجاسکے۔
تازہ ترین