• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رن آف کچھ اور خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا دباؤ آگے بڑھ گیا، کراچی میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔

شہرِ قائد کو گہرے بادلوں نے اپنے نرغے میں لے لیا، بارش کے ہوتے ہی موسم خوش گوار ہو گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سسٹم بھارتی گجرات سے آگے بڑھ گیا ہے، آج شام تک ان دونوں سسٹم کے ملنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے جنوب مشرق میں اس وقت تھنڈر سیلز بھی بن رہے ہیں، آج شام کو شہر میں بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کی شدت زیادہ نہیں ہوگی، کراچی میں کل صبح سے ممکنہ طور پر تیز بارش ہو سکتی ہے۔

بارش سے قبل کراچی شہر شدید حبس اور گرمی کی لپٹ میں تھا، گھروں میں پنکھے کی ہوا محسوس ہی نہیں ہو رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی شدید حبس اور گرمی کی لپیٹ میں

بارش کی بوندیں زمین پر گرتے ہی موسم خوشگوار ہو گیا جس سے پسینے میں شرابور ہو کر ہلکان ہونے والے شہریوں کا موڈ بھی اچھا ہو گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین