• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون ملک شیڈول اور خصوصی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک شیڈول اور خصوصی پروازوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سول ایویشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرونِ ملک پروازں کی بحالی کے حوالے سے باضابطہ نوٹس جاری کیا ہے جس کے مطابق اندرون ملک پروازوں پر پابندی کا گزشتہ نوٹس منسوخ کردیا گیا۔

نوٹس کے مطابق تمام خصوصی اور شیڈول پروازوں کوضوابط پرعمل کرنا ہو گا جبکہ خصوصی طیاروں کو بھی تمام ائیرپورٹس سے آپریٹ کرنےکی اجازت ہوگی۔

سول ایویشن اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق تربت، پنچگور، دالبندین، ژوب ، پسنی، موہنجوداڑو، نواب شاہ اور بہاولپور ائیرپورٹ بدستور بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس وبا کے پیشِ نظر اندرون ملک پروازوں کو بند کیا گیا تھا۔

تازہ ترین