• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت میوچل لیگل اسسٹنس بل میں اپوزیشن کی ترامیم شامل کرنے پر رضامند



حکومت نے میوچل لیگل اسسٹنس بل میں اپوزیشن کی ترامیم شامل کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیا۔

مذکورہ ترامیم پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، جمعیت علماء اسلام (ف)، اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دی تھیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترامیم کے ساتھ میوچل لیگل اسسٹنس کرمنل بل 2020 منظور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری قانون کو بھی شامل کرنے کی اپوزیشن کی ترمیم شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ باہمی قانونی معاونت کے معاملے کی نگرانی پارلیمان سے کرنے کی ترمیم کو منظور کرنے پر بھی حکومت رضامند ہے۔

باہمی قانونی معاونت کے معاملے کی نگرانی پارلیمان سے کروانے کی تجویز جے یو آئی (ف) نے دی تھی۔

تازہ ترین