• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل ‏‏‏2020 منظور کرلیا

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل ‏‏‏2020 منظور کرلیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2020 سینیٹر جاوید عباسی نے پیش کیا۔ بل میں صحت سے متعلق کچھ مصنوعات کے لیے نان ڈرگ کے الفاظ استعمال نہ کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا خوش بخت شجاعت کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

اس موقع پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ترمیمی بل ادویات کی مناسب قیمتیں یقینی بنانے میں بھی مددگار ہوگی، وزارت صحت کے حکام نے کمیٹی کو کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور قابو پانےکی حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کےباعث 6 ہزار 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 2 لاکھ 54 ہزار 286 افراد صحت یاب ہوئے، اور کورونا وائرس سےمتاثرہ مریضوں کی صحت یابی کی شرح 94 فیصد ہے۔

وزارت صحت کےحکام نے مزید کہا کہ اس وقت  ملک بھر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 836 فعال کیسز ہیں۔

تازہ ترین