• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرنے والےنہیں ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کشمیر ریلی پر حملے میں ایک کارکن جاں بحق اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دن دہاڑے موٹرسائیکل سوار دہشت گرد کس طرح بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرے، اور دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے بھی لایا جائے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ کشمیر پر اس سے بڑی ریلی نکالیں گے اور جدوجہد تیز کرینگے، مقامی ایجنٹوں کے تعاون کے بغیر بھارت پاکستان میں کچھ نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین