• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ماڈل کالونی ریلوے پھاٹک کو ڈمپنگ سائٹ بنا دیا گیا


کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کی پھاٹک کو انتظامیہ نے ڈمپنگ پوائنٹ بنادیا ہے۔ جانوروں کی آلائشوں اور کچرے سے اٹھنے والا تعفن نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے اس پورے علاقے کا کچرا لا کر اس جگہ پر پھینک دیا جاتا ہے۔ 

گزشتہ عید الاضحیٰ کے بعد  جانوروں کی آلائیشوں کو بھی اسی جگہ پر لاکر پھینکا جاتا رہا۔

اس ڈمپنگ پوائنٹ پر لگے کچرے کے ڈھیر کی وجہ سے وہاں سے بدبو اٹھ رہی ہے۔

پھاٹک کے دونوں اطراف بڑی آبادی موجود ہے جو اس بدبو کی وجہ سے مزید پریشانی کا شکار ہیں۔

تازہ ترین