• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شدید بارش سے پہلے ہی کے الیکٹرک کے 600 فیڈر ٹرپ کرگئے


کراچی میں شدید بارش سے پہلے ہی کےالیکٹرک کے 600 فیڈر ٹرپ کرگئے، شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ تین سے دس گھنٹے تک پہنچ گیا۔

نارتھ کراچی، نیوکراچی، منگھوپیر، سرجانی، ناظم آباد، گارڈن، لیاری، بلدیہ، سعید آباد، لیاقت آباد، احسن آباد اور اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

کئی علاقوں میں شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈ مینجمنٹ کے نام پر رات کے اوقات میں بھی بجلی کی فراہمی بند کردی جاتی ہے۔

دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں کسی قسم کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، بن قاسم پاور پلانٹ پر شیڈول کے مطابق مرمتی کام کیا جا رہا ہے، جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ کچھ علاقوں میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے۔

تازہ ترین