• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کی دوسرے شاعر کی نظم والد سے منسوب کرنے پر معذرت

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اسٹار امیتابھ بچن نے غلطی سے اپنے والد کے بجائے کسی دوسرے شاعر کی نظم سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر معذرت کر لی ہے۔ امیتابھ اکثر و بیشتر اپنے والد ہری ونش رائے بچن کی نظمیں سوشل میڈیا پرشیئر کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی انہوں نے ایک نظم ʼاکیلا پن شیئر کی لیکن یہ نظم ان کے والد کی نہیں تھی بلکہ یہ ایک اور شاعر پرسون جوشی کی تخلیق تھی۔اس غلطی کا احساس امیتابھ کو جمعرات کی صبح ہوا جس پر انہوں نے فوری طور پر معذرت کی اور بتایا کہ یہ نظم ان کے والد کی نہیں بلکہ پرسون جوشی کی تھی تاہم وہ غلطی سے اسے اپنے والد سے منسوب کرگئے۔امیتابھ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں نے جو نظم کل شیئر کی تھی وہ میرے والد ہریونش رائے بچن نے نہیں لکھی تھی۔ یہ نظم پرسون جوشی نے لکھی تھی۔ لہذٰا میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ہریونش رائے بچن اپنے دور کے مشہور شاعر تھے۔ ان کی کچھ ادبی تخلیقات کئی فلموں کا حصہ بھی بن چکی ہیں۔ ان فلموں میں ʼاگنی پتھ، ʼآلاپ اور ʼسلسلہ شامل ہیں۔ یہ فلمیں ʼہٹ رہی تھیں اور ان میں امتیابھ نے ہی اداکاری کی تھی۔دوسری جانب پرسون جوشی شاعر، نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر ہیں۔ ان کے دو گانوں کو قومی ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ان کی قابل ذکر فلموں میں ʼبھاگ ملکھا بھاگ اور ʼتارے زمین پر شامل ہیں۔اس وقت وہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن کے سربراہ بھی ہیں۔امیتابھ بچن حال ہی میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں لیکن ان کے اداکار بیٹے ابھیشیک بچن تاحال اسپتال میں داخل ہیں۔امیتابھ بچن کو گزشتہ ہفتے اسپتال سے فارغ کیا گیا تھا۔ دو دن بعد انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا تھا کہ انہیں یہ دیکھ کر اچھا نہیں لگ رہا کہ ابھیشیک اب بھی اسپتال میں داخل ہیں۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد اسپتال سے واپس آنا خوشی کی بات ہے لیکن ابھیشیک تاحال زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین