• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں این ڈی ایم اے کی کارکردگی پر سیاسی جماعتیں شرمندہ ، فخرعالم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گلوکار، اداکار، اور خود جہاز اڑا کر دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی فخر عالم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے کراچی کی صفائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو شرمندہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی کی بارش سے قبل کی کچھ تصویریں اور این ڈی ایم اے کی صفائی کے بعد کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’آپ ہی بتائیے کہ کون سی تصاویر جمہوریت کی بہتر نمائندگی کررہی ہیں۔‘انہوں نے بتایا کہ کراچی کی شیئر کردہ پہلے کی تصویریں اٹھارویں ترمیم کی موجودگی میں لی گئیں جبکہ بعد کی تصاویر وفاقی این ڈی ایم اے کی صفائی کے بعد لی گئی ہیں۔ایک صارف کا جواب دیتے ہوئے فخر عالم نے لکھا کہ 3 دن میں فوج نے کراچی کے شہریوں کی برسوں کی تکلیف کو ختم کردیا ہے۔فخر عالم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’ڈئیر این ڈی ایم اے کراچی کی صفائی کو ہلکا لیں، کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتیں شرمندہ ہورہی ہیں اور کراچی والوں کے دل خوش ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو ہدایت کی تھی کہ وہ کراچی کا دورہ کریں اور شہر کی صفائی شروع کردیں۔یاد رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا صوبائی سطح پر اپنا کوئی ڈھانچہ نہیں ہے۔

تازہ ترین