• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی ایک کروڑ سے زائد ڈیلی الاؤنس سے دستبردار

کراچی(عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اپنا استحقاق استعمال کرنے سے گریز کیا اوروہ ایک کروڑ روپے سے زائد پر مشتمل الاؤنسز کی رقم سے دستبردار ہوگئےہیں۔ انہوں نے جون 2020 تک اپنے ڈیلی الائونس کی مد میں ایک کروڑ 5 لاکھ 14ہزار 6 سو 4 روپے وصول نہیں کیے۔ تفصیلات پی سی بی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں ۔ پی سی بی کا دعویٰ ہے کہ ستمبر 2018 میں عہدہ سنبھالنے والے احسان مانی پر اب تک پونے 2 سال کے عرصے میں پی سی بی کے خزانے سے 2 کروڑ 7 لاکھ روپے خرچ ہوئے ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان گذشتہ سال مارچ سے مئی 2020 تک 62 لاکھ روپے کے ڈیلی الائونسز سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین