• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے اصلاح الدین کی ملاقات، اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وزیر اعظم عمران خان سے سابق کپتان اصلاح الدین کی ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات سے قومی ہاکی میں بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ سابق کپتان نے ایک روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی تھی ۔ اس دوران وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ہم پھر سے قومی کھیل میں اپنا مقام حاصل کریں ، انہوں نے اصلاح الدین کو کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس ملاقات کے بعد سابق کپتان کو پی ایچ ایف میں اہم ذمے داری ملنے کا خیال ظاہر کیا جارہا ہے ۔ تاہم پی ایچ ایف کے ایک سابق سکریٹری جنرل نے انکشاف کیا ہے کہ پی ایچ ایف کے آئین کے تحت 70برس سے زائد عمر کے افراد کسی عہدے پر نہیں آسکتے ہیں۔

تازہ ترین