• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اپنانے کا وقت آگیا ہے، مقررین

کراچی(اسٹاف رپوٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 32ویں برسی کے سلسلے میں بین الاقوامی رائے ولایت و شہدائے وطن و کشمیرکانفرنس منعقدکی گئی ۔جس میں ملک کی نامور مذہبی،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کو وڈیولنک کے ذریعے دنیا بھرمیں نشرکیا گیا۔انقلابی اسلامی تحریکوں کے عالمی رہنماوں نے بھی وڈیولنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالم اسلام کی طرف سے دو ٹوک موقف اختیار کرنے کاوقت آگیا ہے۔امت مسلمہ کواپناسکوت توڑ کر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔مسلمانوں کے خلاف عالمی استعماری قوتوں کا ایجنڈا واضح ہو چکا ہے۔طاغوت کو شکست دینے کے لیے مسلمانوں کا سب سے موثر ہتھیار ان کا اتحادواخوت ہے۔ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کر کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکتا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر،شام،فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھرکے مظلومین کے ساتھ ہیں۔مودی حکومت کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت بنیادی انسانی حقوق کی تذلیل اورقابل مذمت ہے۔

تازہ ترین