• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، چین معاہدے سے تہران اور نئی دہلی کے بڑھتے فاصلوں پرپاکستان کی دلچسپی

کراچی(نیوز ڈیسک) ایران- چین معاہدے میں پاکستان کی سب سے زیادہ دلچسپی تہران سے نئی دہلی کی دوری ہے۔ تاہم، اس معاہدے سے متعلق زیادہ تر معلومات ابھی خفیہ رکھی گئی ہیں۔ یہ بڑی حد تک سی پیک سے مماثلت رکھتا ہے۔ اس معاہدے کا ڈرافٹ 18 صفحات پر مشتمل ہے جس میں زیادہ تفصیلات نہیں ہیں۔ اس کے مقابلے میں سی پیک منصوبے کی تفصیلات 234 صفحات پر مشتمل تھی۔ تاہم، قدر مشترک بات یہ ہے کہ دونوں معاہدوں کی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔

تازہ ترین