• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے گیس کنکشنوں کیلئے ساڑھے 3لاکھ درخواستیں زیرالتواء

لاہور(سپیشل رپورٹر) سوئی ناردرن کی جانب سے نئے گیس کنکشنوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے زیر التوا درخواستوں کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ تک پہنچ گئی ہےجس سے نارمل فیس کے ساتھ گیس کنکشن کا حصول دشوار ہو گیا ہے اور غریب صارفین کنکشنوں کے حصول کے لئے 4 برسوں سے انتظار کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد مسلسل دو برسوں سے نئے گیس کنکشنوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے ، دو برسوں کے دوران سوئی ناردرن گیس کمپنی نےگھریلو صارفین کوکنکشن فراہم کرنے کے کوٹہ میں 50فیصد تک کمی کر دی ہے ۔ اس وقت لاہور ریجن میں دسمبر 2017تک جمع ہونیوالی درخواستوں پرکنکشن لگائے جا رہے ہیں جبکہ دیگر کو ارجنٹ پالیسی کے تحت جلدکنکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔گھریلو صارفین بجلی نے بتایا کہ نارمل فیس 7000ہزار روپے ہے جبکہ ارجنٹ کنکشن کے لئے 32ہزار روپے ادا کر دئیے جائیں تو کمپنی چھ ماہ میں کنکشن نصب کر دیتی ہے ۔ سوئی گیس حکا م نے موقف میں کہا کہ گیس کنکشنوں کا کوٹہ اوگرہ مقرر کر تی ہے اور ان کا کنکشنوں میں کمی اور اضافے سے کوئی تعلق نہیں،ارجنٹ فیس کی پالیسی پر اعلیٰ عدلیہ کی ہدایت پر عمل کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین