• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے پریم یونین کا5نکاتی مطالبات کیلئے ٹرین مارچ شروع

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے نے پانچ نکاتی مطالبات کےلئے لاہور سےٹرین مارچ کا آغاز کردیا ہے۔اس موقع پرپریم یونین کےمرکزی قائد شیخ محمد انورنے کہا ہے کہ حکومت کے سامنے پانچ نکاتی مطالبات رکھ دئیے ہیں اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔، ریلوے پریم یونین سی بی اےنے ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے اور چھانٹیاں بند کرنے سمیت پانچ نکاتی مطالبات کےلئے ٹرین مارچ کاآغاز کر دیا ہے اس موقع پرریلوے ملازمین نےا نعرے بازی بھی کی۔پریم یونین سی بی اے کے نائب صدر شیخ محمد انور اور صدر لاہور ڈویژن فیاض احمد کاکہناتھاکہ ورکرز ٹرین کے پہیہ کو رواں دواں رکھنا چاہتے ہیں لیکن مطالبات پورا نہ کرنے پر احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے۔پریم یونین کے مرکزی رہنمائوں رئوف احمد و دیگر کاکہناتھاکہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہ کئے تو پھر انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔
تازہ ترین