• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی اسکیمات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری

کوئٹہ(خ ن) ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمٰن بزدار نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں تمام سیکشنز چیف اور محکمہ کے اعلیٰ حکام کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ غلام فاروق مری، سیکرٹری امپلی منٹیشن عبداللہ خان، چیف اکنامسٹ غوث بخش مری، ڈی جی ایم اینڈ ای منظور احمد سرپرہ سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمٰن بزدار نے کہا کہ صوبے میں مالی سال 21-2020 کی نئی اسکیمات میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی اشتراک سے گوگل میپنگ میں روزانہ کی بنیاد پر منصوبوں کی مجموعی اعداد و شمار سمیت ان میں کام کی رفتار ، منصوبہ پر کام کرنے والے فرم اور Executing Agency کی تفصیلات، کام کی Authorization اس میں اخراجات اور ریلیز کیے گئے رقوم ، محکمہ جاتی مانیٹرنگ، منصوبہ پر فزیکل پروگریس ، ٹینڈر اور ورک آڈر سمیت تمام متعلقہ امور کی نگرانی شامل ہو گی جس سے منصوبے کی مکمل جانچ پڑتال اور اس میں کام کی رفتار سمیت کام کی کوالٹی اور معیار کی جانچ بروقت ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے اپنے طور پر تمام بنیادی اقدامات کو یقینی بنایا ہے اس پر عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ محکموں اپنے طور فوکل پرسنز نامزد کریں گے جو روزانہ کی بنیاد پر اس ڈیٹا کو محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سمیت متعلقہ حکام کو جمع کروانے کے پابند ہونگے۔ انہوں نے مذیدبتایا کہ صوبے میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی سطح پر ڈی ایس سی اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کو پی سی ون کے تناظر میں منصوبوں پر پیشرفت کو یقینی بنارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں پر کام کے معائنے اور جانچ کے لیے ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ حکام روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کو مزید مربوط بنائیں۔ 
تازہ ترین